Hemp seeds.
روسٹڈ سیڈز/بیج |
بھنگ کے بیجوں کو سپر سیڈ
کہا جاتا ہے، سپر سیڈ کا نام اب دیا گیا ہے، ویسے تو بھنگ کے بیج صدیوں سے انسانی
استعمال میں ہیں۔ بھنگ کا پودا بذات خود بہت سی خوبیوں کے لئے جانا جاتا ہے، اس کا
ریشہ سخت اور مضبوط ہوتا ہے جس سے کپڑا اور دوسری اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ اس کے
پتوں میں نشہ کے اثرات پائے جاتے ہیں جس سے ذہنی امرض کی دوائیاں بنائی جاتی ہیں۔
بھنگ کے بیجوں کو غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اس کی غذائیت کی بدولت اسے
سپر فوڈ کہا جاتا ہے۔ بھنگ کے بیجوں میں نشے کے اجزا نہیں پائے جاتے اس لئے ان کو
بطور غذا کے استعمال کیا جات ہے۔
بھنگ کے بیجون سے نکلا تیل ،
کھانے اور لگانے کے لئے یکساں مفید ہے، سکن/جلد کے امراض میں اس کا تیل لگانے سے
خاطر خواہ فائدہ ہوتاہے،
اس کے تیل میں موجود فیٹی
ایسڈز جیسے اومیگا 3، اومیگا 6، الفا لینولیک ایسڈ، گاما لینولیک ایسڈ، یہ سب
ہمارے دل، اور شریانوں کی صحت اور حفاظت کے لئے مدد گار ہیں۔ تیل کی انہی خوبیوں
کی وجہ سے اسے دل کے مریضوں کو دیا جاتا ہے۔
پروٹین کی مقدار اس میں بہت
زیادہ ہوتی ہے، جیسے سویا بین میں ہوتی ہے، یا چیاسیڈ یعنی تخم بالنگو اور السی
میں، لگ بھگ ان کے برابر یا ان سے کچھ زیادہ مقدار میں ہوتی ہے۔ اور تمام ضروری
امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کہ سیل گروتھ اور ریپئرمنٹ میں کام آتے ہیں۔
1 Comments
Wow
ReplyDelete