Obesity-Diabetes-BP-Heart & Vessels issue--Just Change Life Style.

Obesity-Diabetes-BP-Heart & Vessels issue--Just Change LifeStyle

ذیابیطس-موٹاپا-بلڈپریشراور دل کے امراض 

آج کا لائف سٹائل کیا ہے؟

سادہ لفظوں میں اس کا جواب ہے۔ آسانیاں مہیا کرنا، وقت کی بچت کرنا، انہیں آسانیوں کو پیدا کرنے کے لئےہر کام  کے لئے ایک مشین بنا دی  گئی ہے ۔اب مشینیں ہی ہرطرف ہر گھر میں کام کررہی ہے، گھر کے کچن سے لیکر بڑی بڑی فیکٹریوں تک، مشینوں کا راج ہے۔
جو کام مشینیں نہیں کرسکتی ان کے لئے انسانی مشینیں موجود ہیں، کام والی مائی یا ملازم
یہاں تک کہ کھانا پکانا اب فرسودہ خیالات میں سے ایک خیال گردانا جانے لگا ہے۔ جب ہر طرف ہرکام کے لئے مشینیں موجود ہوں تو فزیکل ایکٹیویٹی نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے۔ اور جو باڈی تشکیل ہی کام کرنے کے لئے گئی تھی وہ اب ناکارہ ہونا شروع ہوجاتی ہے، ناکارہ ہونا مطلب بیمار ہونا، جیسے پہلے مشین ناکارہ ہوتا ہے، زنگ آلود ہوتی ہے اور پھرڈمپ کردی جاتی ہے مطلب کباڑ کو بیچ دی جاتی ہے۔ ہماری باڈی ناکارہ ہونے کے بعد ہسپتال سے ہوتی ہوئی قبرستان کے سپرد کردی جاتی ہے۔
باڈی سے کام لو، یہ کام کے لئے بنائی گئی تھی، کام نہیں لیا جائے گا، زنگ لگے گا، ناکارہ ہوگی اور انت میں قبرستان۔
آٹا ۔۔۔۔ گھریلو چکی سے فلور مل تک۔۔۔ آسانی اور وقت کی بچت ہوئی۔
گھریلو ککنگ سے ہوٹلنگ، وہاں سے فاسٹ فوڈ، ۔۔۔۔۔ فل آسانی اورٹائم کی بچت
واشنگ ۔۔۔ ہاتھوں سے کپڑے دھونے سے واشنگ مشین کا سفر ۔۔۔ وہاں سے ۔۔۔ ڈرائی کلیننگ تک۔۔ فل آسانی اور ٹائم کی بچت۔
پیدل چلنے سے۔۔۔ سائیکل۔۔۔ پھر موٹرسائیکل ۔۔۔ کار۔۔۔ ہوائی جہاز۔۔۔ فل آسانی اور ٹائم کی بچت
مینوئل حساب کتا ب سے کیلکولیٹر اور پھر کمپیوٹر اور اب سپر کمپیوٹنگ سے آگے تک۔۔۔ فل آسانی اور ٹائم کی بچت۔
خط سے ۔۔ ٹیلی فون۔۔۔ ای میل۔۔۔ وڈیوکال تک کا سفر ۔۔۔ جہاں آسانی اور ٹائم کی بچت ہوئی وہیں پیار کے معنی بھی بدلے۔
کنوئیں سے نلکے اور پھر آٹومیٹک واٹرپمپ تک ۔۔۔ پانی کی فراوانی، آسانی اور ٹائم کی بچت۔

اور ایسی سینکڑوں مثالیں ہیں جو آپ کو بھی پتہ ہے ۔
یہ بچا ہوا ٹائم کون کھا گیا۔
کیونکہ آج کل ہر طرف مصروفیت ہے،  یہ مشینیں آسانی اور ٹائم بچانے کے لئے آئیں تھیں، آسانی تو ملی پر ہمارا ٹائم کہاں گیا    جس کو بچایا گیا تھا؟؟شادی بیاہ اور مرگ پر جانے کے لئے بھی ٹائم نہیں ہے۔ یہاں تک کہ فون پر بات کرنے کے لئے بھی ٹائم نہیں ہے، یہ ماجر اکیا ہے۔ شاید یہی مشینیں ہما را ٹائم کھا گئی ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟؟

اٹھنے بیٹھے، کھانے پینے ، رہنے سہنے ، چلنے پھرنے کے طور طریقے بدل گئے۔
افرا تفری پھیل گئی ہے۔
 سامان وافر، مکان وافر،مشینیں وافر،بیماریاں وافر
انسان نایاب، انسانیت غائب ، ٹائم نایاب
ہمیں مشینوں کے چنگل سے نکلنا ہوگا
ہمیں واپس انسان بننا ہوگا
صحت مند انسان۔

Post a Comment

1 Comments