ملٹس کو کیسے پکایا جائے۔
اگر آپ کے پاس چھلکے اترے ہوئے ملٹس ہیں تو ان کو دھو کر پانی میں بھگو دیں ، کم سے کم 6 گھنٹے کے لئے ۔
اگر چھلکے کے ساتھ ہیں تو پہلے گرائنڈر کی مدد سے چھلکا اتاریں، طریقہ یہ ہے کہ گرائینڈر جار کو آدھا بھر لیں، پھر پلس میتھڈ سے ہلکا ہلکا چلائیں، 2-3 سیکنڈ کے لئے چلائیں پھر بند کردیں پھر چلائیں پھر بند کریں ایسا 10-12 بار کریں اور پھر ملٹس کو چھلکوں سے الگ کرنے کے لئے ہوا لگوائیں ۔ 100فیصد چھلکا نہیں اترے گا، تھوڑا بہت رہ جائیگا، تو وہ قابل برداشت ہے، اب صاف شدہ ملٹ کو پانی میں بھگو کر رکھیں کم سے کم 6-8 گھنٹے کے لئے۔
100 گرام پر پرسن دو ٹائم کے لئے کافی ہے۔
بھگوئے ہوئے ملٹس کو اب بوائل کرکے پکا لیں۔ بوائل کے لئے 100 گرام ملٹ کےلئے 600 گرام پانی لیں، مطلب اگر ایک کپ ہے تو 6 کپ پانی ڈال کر ابالیں ، ملٹ گل جائیں گے۔ ابالتے ہوئے نمک ، دارچینی، سونف، لونگ تھوڑے تھوڑے ڈال دیں۔ ملٹس پک کر تیار ہیں چاہو تو ایسے کھا لو نہیں تو، جو بھ گھرمیں سالن تیار ہو وہ ڈال کر مزے سے کھائیں جیسے آج میرے گھر آلو میتھی بنا تھا تو میں نے آلو میتھی ڈال کر کھا لیا،
آپ چکن، مٹن قورمہ ڈال سکتے ہیں، آلو ڈال سکتے ہیں یا جو بھی گھر میں پکا ہو وہ ڈال کر مزے سے کھائیں۔
1 Comments
tasty
ReplyDelete